ڈاکٹر عاصم ایجوکیشن سٹی بورڈ کے چیئرمین مقرر

ڈاکٹر عاصم ایجوکیشن سٹی  بورڈ کے چیئرمین مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی لنک روڈ پر واقع ایجوکیشن سٹی بورڈ کا چیئرمین بنادیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لنک روڈ پر واقع 9ہزار ایکڑ پر قائم ایجوکیشن سٹی کو فعال کرنے اور اسے سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اس کے ایکٹ 2013میں ترمیم کردی گئی جس کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کو ایجوکیشن سٹی بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ صوبائی وزیر، وزیر اعلیٰ سندھ کے اسسٹنٹ یامشیر میں سے کوئی بورڈ کا وائس چیئرمین ہوگا ۔ ایکٹ میں ایجوکیشن سٹی کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ بھی تخلیق کردیا گیا ہے جو اپنے عملے کے ساتھ ایجوکیشن سٹی چلانے کا ذمہ دار ہوگا،ایجوکیشن سٹی کے بورڈ میں قومی اسمبلی کا ایک رکن بھی شامل ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں