عوام موسمی امراض سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں،ایڈمنسٹریٹر کورنگی

عوام موسمی امراض سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں،ایڈمنسٹریٹر کورنگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی جاوید کلہوڑ نے کہا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

عوام سرد موسم میں موسمی امراض نزلہ زکام اور فلو سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں، ہمدرد پاکستان کا اقدام قابل تحسین ہے، جو عوامی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایم سی کورنگی کے اشتراک سے سرد موسم میں عوام کو امراض سے بچانے کے لئے جوشاندہ پلانے کی موبائل مہم چلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد پاکستان اور ڈی ایم سی کورنگی کے اشتراک سے جوشاندہ پلانے کی موبائل مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خالد ملاح ،جاوید بھیو، وقاص سومرو اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مہم کے نگراں منیجر پی ٹی ایل ہمدرد پاکستان علی جلالی نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی جاوید کلہوڑ کو موبائل مہم کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر مرچنڈائزر پی ٹی ایل ہمدرد پاکستان رضوان علی ،شاہ رخ زیدی، سلمان احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی جاوید کلہوڑ نے مزید کہاکہ عوام کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لازمی لگوائیں اور حکومتی ایس او پیزپر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں