جعلی کسٹم انسپکٹر گرفتار

جعلی کسٹم انسپکٹر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کی ٹیم نے کارروائی کر کے خود کو جعلی کسٹم انسپکٹر کہلوا کر لوگوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والے ملزم مرزا غیور ولد مرزا داؤد احمد کو گرفتار کر لیا۔

 ملزم محمود آباد کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اغوا برائے تاوان کے 3 مقدمات اور دیگر کیسز میں بھی مطلوب تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں