تعطیلات والے دن بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن

تعطیلات والے دن بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن

کراچی (این این آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہا۔

آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کررہے تھے۔ بشیرصدیقی کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد 2 اور 4 نمبرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 4 افراد کو پولیس نے سرکاری کام میں مداخلت پر حراست میں لے لیا۔

آپریشن میں دکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوتروں، سیڑھیوں ، دیواریں اور سن شیڈز کو مسمار کیا گیا اور مختلف قسم کی تجاوزات، کیبن، ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں، تخت، لوہے کے کاؤنٹر، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے ، ٹھیلے پتھارے اور دیگر سامان ضبط کرلیاگیا۔آپریشن میں علاقہ پولیس کی بھاری نفری، رینجرز، سٹی وارڈن  بھی شریک تھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں