صدر سے 40سالہ شخص کی لاش ملی

صدر سے 40سالہ شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریڈی کے علاقے صدر میں واقع کریم سینٹر کی تیسری منزل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچی اور معائنے کے بعد لاش فلاحی ادارے کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال منتقل کی۔

 فوری طور پر لاش کی شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا، متوفی کی عمر 40 سال برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کرا دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں