تیز رفتارگاڑیوں کی ٹکرسے بچے سمیت 4افرادجاں بحق

تیز رفتارگاڑیوں کی ٹکرسے بچے سمیت 4افرادجاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے شاہ لطیف سیکٹر 22B کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا، اسپتال میں متوفی کی شناخت 7 سالہ ریان ولد ذیشان کے نام سے ہوئی، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب تیز رفتارگاڑی نے راہگیر خاتون کو ٹکر مار دی۔ ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے سبب خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 50 سالہ زیور مائی زوجہ ملک ضمیر کے نام سے ہوئی۔ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ڈرگ روڈ ناتھا خان پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا، فوری طور پر 50 سالہ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ مضروب کی شناخت 40 سالہ حسن ولد وکٹر کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد سردخانے میں رکھوا دی جبکہ مضروب اسپتال میں زیر علاج ہے۔کلری کے علاقے لیاری آگرہ تاج نزد لیاری ایکسپریس وے کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا، ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ متوفی کی شناخت محمد اسماعیل ولد موسیٰ کے نام سے ہوئی جو دھوبی گھاٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں