کاروباری برادری کاتحفظ اولین ذمہ داری ،مرتضیٰ وہاب

کاروباری برادری کاتحفظ اولین ذمہ داری ،مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سی پی ایل سی کو موجودہ دور کے قوانین سے ہم آہنگ کریں گے۔

سندھ کابینہ کے فیصلوں کے مطابق سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی رولز کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سی پی ایل سی رولز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہر اور شہریوں کی بہتری کے لئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، سی پی ایل سی کا قیام جن ضرورتوں کے تحت عمل میں آیا انہیں مدنظر رکھتے ہوئے قوانین کو بہتر اور موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق بنایا جائے گا۔

کراچی ملک کا کمرشل حب اور معاشی انجن ہے، شہریوں خصوصاً کاروباری برادری کو تحفظ کا احساس فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جس کے لئے مختلف قوانین وضع کئے جاتے ہیں، سی پی ایل سی میں شہر کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی سے ان قوانین کو موثر اور بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ علاوہ ازیں اقرا یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انہی سے امیدیں وابستہ ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے شہر، صوبے اورملک کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں