ڈاکٹر افضل فاطمہ نے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا

ڈاکٹر افضل فاطمہ نے تحقیقی  مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر افضل فاطمہ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔

گزشتہ روز جامعہ کے وی سی بورڈ روم میں انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن کے پروگرام ماسٹرز آف ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کی ریسرچ اسکالر نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ انہوں نے پبلک سیکٹر جامعات میں ماسٹرز ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کے طلبا میں جذباتی ذہانت کے تجزیاتی مطالعے پر انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن کی سربراہ پروفیسر سیدہ کوثر علی کی زیر نگرانی اپنا مقالہ مکمل کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں