پاکستان چوک سے لاش برآمد

پاکستان چوک سے لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان چوک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ کے علاقے پاکستان چوک کے قریب پارک سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا ۔

 پولیس کے مطابق 55 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ۔ ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے ، تاہم پولیس کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے میں رکھوا دیا  گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں