بین الاقوامی تربیتی کورس آج شروع ہو گا

بین الاقوامی تربیتی کورس آج شروع ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے تحت چھوٹی تجربہ گاہوں کے جانوروں کے ڈائی سیکشن اور ان سے نمونوں کی جمع آوری کے موضوع پر ایک بین الاقوامی تربیتی کورس8 تا 11 فروری ڈاکٹر پنجوانی سینٹر، نیشنل فیسیلٹی فار لیبارٹری اینیمل ریسرچ اینڈ کیئر میں ہو گا۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق انڈونیشیا، سری لنکا، آذربائیجان اور ایران سے تعلق رکھنے والے تقریباً250 محققین اس بین الاقوامی تربیتی کورس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں