شارع فیصل پر پنک بس کو حادثہ

شارع فیصل پر پنک بس کو حادثہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس کو بارش کے دوران حادثے کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر خواتین محفوظ رہیں۔

 پولیس کے مطابق ٹاور سے ماڈل کالونی کی طرف جانے والی پنک بس تیز بارش کے دوران بے قابو ہوکر فوزیہ وہاب فلائی اوور کی فٹ پاتھ اور حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد بس شارِع فیصل پر ترچھی ہو گئی، جس سے شارع کے چاروں ٹریک آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کا رخ دوسری طرف موڑ دیا، جبکہ ہیوی مشینری منگوا کر بس کو سڑک سے ہٹا دیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں بس کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم بس میں سوار تمام خواتین مسافر محفوظ رہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں