گورنر سندھ کا خواتین کو مفت مہندی اور چوڑیاں دینے کا اعلان

 گورنر سندھ کا خواتین کو مفت مہندی اور چوڑیاں دینے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کی خوشی میں شہر قائد کی تمام خواتین اور بچیوں کیلئے مہندی اور چوڑیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چاند رات کو کراچی شہر کی تمام خواتین اور بچیوں کے لیے گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر خواتین اور بچیوں کو مفت مہندی لگائی اور چوڑیاں پہنائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ نے خواتین کو عید کے سوٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ مزید برآں رمضان المبارک کی ساتویں سحری گورنر سندھ نے بوٹ بیسن کلفٹن کی فوڈ اسٹریٹ پر کی۔ وہاں موجود عوام نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر و سیلفیاں بنوائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے،کوئی کچھ بھی کہے عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا، ان کے مسائل سے متعلقہ اداروں کا آگاہ کرتا رہوں گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں