یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے، شہباز عبدالجبار

یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا  سنہرا دن ہے، شہباز عبدالجبار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر شہبازعبدالجبار نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔۔۔

 28 مئی کو پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر ابھرا، اس دن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوگیا، یوم تکبیر قومی غیرت، قوم کی بے مثال جرأت اور بہادری کی علامت کا دن ہے۔ شہبازعبدالجبار کا کہنا تھا کہ آئیے یوم تکبیر کے موقع پر ہم پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے عہد کی تجدید کریں، موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھا جائے، پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد پر منحصر ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں