شارع فیصل پر 150فٹ بلند قومی پرچم کا افتتاح

 شارع فیصل پر 150فٹ  بلند قومی پرچم کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شارع فیصل پر 150 فٹ بلند قومی پرچم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان،ایچ ایم آر واٹر فرنٹ کے حاجی رفیق پردیسی،جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس بھی موجود تھے ۔ قومی پرچم ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے صدر دفتر کے سامنے گرین بیلٹ پر نصب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید 18 سے 20 پرچم شہر کی مختلف شاہراہوں پر لگائے جائیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں