بجٹ میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، الطاف شکور

بجٹ میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔۔۔

معیشت کی بہتری اور معاشرے کے ہر فرد کو کارآمد بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے، بجٹ میں زرعی اصلاحات اور سرکاری زمینیں مفت الاٹ کرنے کی پالیسی کو ترجیح دی جائے، تمام بے کار سرکاری زمین بے روزگار نوجوانوں کو مفت دی جائے تاکہ وہ اسے قابل استعمال بنا سکیں، زرعی شعبے، زرخیز زمینوں کو استعمال میں لانے کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں