بچوں کی نازیبا وڈیوز اپ لوڈ ،خاتون کو بلیک میل کرنیوالے دو ملزم گرفتار

بچوں کی نازیبا وڈیوز اپ لوڈ ،خاتون  کو بلیک میل کرنیوالے دو ملزم گرفتار

سکھر (خبر ایجنسیاں) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بچوں کی نازیبا وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کرکے اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

 لاڑکانہ کے رہائشی ملزم کے موبائل فون سے فیس بک آئی ڈی اور چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کرلیا گیا۔ دریں اثنا سائبر کرائم سرکل نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم مختار کو لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنے پروڈکشن آفس کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرکے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور وڈیوز ریکارڈ کیں اور متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے وڈیو کالز پر اکسایا جو واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے شیئر کی گئیں، ملزم 6 ماہ سے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرکے رقوم وصول کررہا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں