عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہرقیمت پرکرینگے ،مفتی منیب الرحمان

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہرقیمت پرکرینگے ،مفتی منیب الرحمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے جامع مسجد غوثیہ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس و استقبال ربیع الاول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔۔

کیونکہ عقیدہ ختم نبوت دین کی جان اور ایمان کی اساس ہے اس کے بغیر دعویٰ ایمان کی تکمیل نہیں ہوسکتی۔ 7ستمبر1974ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے پوری قوم بلکہ امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مہینوں کی مسلسل جدوجہد و تحریک اور اسمبلی کے بحث و مباحثہ کے بعد متفقہ طور پرقرار داد منظور کر کے مرزا قادیانی اور اس کے پیروکاروں کومتفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا ، لیکن افسوس یہ فتنہ سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان پر حملہ کرنے کیلئے دستور کے خلاف شعائر اسلام کا استعمال کر کے آئین سے بغاوت کررہا ہے تو دوسری جانب اقلیتوں کے کوٹہ پر سرکاری ملازمتوں اور کلیدی عہدوں پرتعیناتی کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کوکمزور کررہا ہے ،حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس گروہ کو آئین پاکستان کا پابند بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ  قادیانیوں کو فوری طور پر کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے ۔ اس موقع پرمولانا ابوالخیر زبیر،علامہ سید عقیل انجم قادری، علامہ قاری نیاز احمد نقشبندی، مفتی اسلم مدنی، یاسر عالم، عدیل احمد اور خرم لودھی نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں