گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خصوصی افراد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ گورنر سندھ تقریب میں موجود جسمانی کمزوری کا شکار بچوں سے گھل مل گئے ، اور اس موقع پر لگائے گئے اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔

 گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر خصوصی بچوں کو معاشرے کا کامیاب فرد بنا سکتے ہیں، اس تقریب کا مقصد بھی معذورافراد کی تعلیم و تربیت کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے ، اس نیک مقصد کے لیے گورنرہاؤس کے دروازے آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں، گورنر سندھ نے کہا کہ بحیثیت انسان مجھے بھی انسانیت کی اتنی ہی فکر لاحق رہتی ہے جتنی آپ جیسے لوگوں کو ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے ، مجھے امید ہے کہ آپ اس کار خیر کو مزید وسعت دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں