خاموشی کواچھی سوچ سے عبادت بنا یاجاسکتاہے ،الیا س قادری

خاموشی کواچھی سوچ سے عبادت بنا یاجاسکتاہے ،الیا س قادری

کراچی(این این آئی)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ ہماری خاموشی بھی غفلت والی ہوتی ہے ،جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا،بس اتنا فائدہ ہوتاہے کہ بندہ فضول بولنے سے بچ گیا۔

فضول بولتے بولتے انسان گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہے اس کا بھی اس کو معلوم نہیں ہوتا، اگرہم خاموش رہ کر اچھی چیزوں کی طرف توجہ دیں گے تو ہماری خاموشی بھی عبادت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ بعض لوگوں کا انداز جارحانہ ہوتا ہے ،انہیں کتنا ہی سمجھایا جائے مگر انداز نہیں بدلتا ااور بعض لوگوں کا انداز گفتگو بہت اچھا ہوتا ہے وہ نرمی سے بات کرتے ہیں ، اگر ہمیں یہ ہنر آجائے کہ کب کیا اور کہاں بولنا ہے تو بہت فائدہ ہوجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں