سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت چوتھی اسمارٹ جاب فیئر آج منعقد ہوگی

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت چوتھی اسمارٹ جاب فیئر آج منعقد ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے شعبہ جاب بینک کے تحت چوتھی اسمارٹ جاب فیئر ہفتہ (آج) کو صبح 11 بجے تا شام 4 بجے قیوم آباد چورنگی سیلانی برانچ منعقد ہوگی۔

گزشتہ تین جاب فیئر کی طرح اس مرتبہ بھی مختلف نجی اداروں کے نمائندے روزگار کے متلاشی امیدواروں سے براہ راست واک ان انٹرویو کریں گے ۔یاد رہے کہ بے روزگار افراد کو مختلف نجی اداروں میں ملازمتیں دلوانے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے سیلانی جاب بینک کے تحت مختلف مقامات پر 20 جنوری سے 20 فروری تک پانچ اسمارٹ جاب فیئر منعقد کرانے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ۔اس سے قبل کورنگی انڈسٹریل ایریا ، میلینیم مال گلستان جوہر اور سائٹ ایریا میں سیمنس چورنگی کے قریب تین جاب فیئر منعقد ہوچکی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں