مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے ، بروقت ویکسین کرانے کی ہدایت

 مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے ، بروقت ویکسین کرانے کی ہدایت

کراچی (اے پی پی)وزیر اعلی ٰسندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے سندھ کے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے۔۔

 ، انہیں بروقت ویکسین کرانے اور شعبہ ویکسین میں کام کرنے والوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ یہ ہدایات انہوں نے سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز آفس میں منعقد ہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر حفیظ احمد سیال کے ہمراہ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ نجمی عالم نے محکمہ کے حکام کو ہدایات دیں کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچا ؤکیلئے ویکسین کا وافر مقدار میں ہونا ضروری ہے اور یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ان تمام اقسام کی ویکسین ہمارے محکمے کے تحقیقی اداروں کو تیار کرنی چاہیے تاکہ ہمیں بیرونی ممالک سے ویکسین نہ خریدنی پڑے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں