مہنگائی کی ستائی عوام پر پٹرول بم گرانا ظلم ہے ،طارق مدنی

مہنگائی کی ستائی عوام پر پٹرول بم گرانا ظلم ہے ،طارق مدنی

کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی، مولانا عبد الرزاق ہزاروی، مولانا عبد الماجد فاروقی۔۔

، مفتی محمد عدنان مدنی و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر پٹرول بم گرانا ظلم کی انتہا ہے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فی الفور واپس لے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حکومتی عدم کنٹرول کے باعث عوام کے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں لوگوں کے لیے زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے لوگ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی آئین حکمرانوں کو عوام کے حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے لیکن حکمران مہنگائی سمیت مختلف عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لیتے نظر نہیں آرہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اب تک عوام کو سوائے مایوسی اور محرومی کے کچھ نہیں دیا ہے جس کی وجوہات میں بڑی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں حکمرانوں کو چاہئے کہ ذاتی مفادات سے باہر نکلیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں