سینیٹری کے عملے کو پے رول پر رکھنے کا فیصلہ

سینیٹری کے عملے کو پے رول پر رکھنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور ۔۔

سینیٹری ورکرز کی کمی کے مسائل کے حل کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ عید کے دنوں میں کچھ اضلاع میں سینیٹری ورکز کی غیر حاضری کی وجہ سے صفائی کی ناقص صورتحال تھی۔متعلقہ افسران نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنیز عملے کوپوری اجرت نہیں دیتے اور ایمرجنسی کے نفاذ کے موقع پر اضافی الاؤنس بھی نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے سینیٹری ورکرز غیرحاضر ہوتے ہیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے فیصلہ کیا کہ تمام سینیٹری ورکرز کو کسی فرم کے ذریعے پے رول پر رکھا جائے گا،فیصلے سے سینیٹری ورکرز کوپوری اجرت کے ساتھ وقت پر تنخواہیں دی جا سکیں گی۔اس کے علاوہ، یہ کمپنی سینیٹری ورکرز کے بنیادی مسائل مثلاً رہائش،کھانے اورٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی مہیا کرے گی۔مزید یہ کہ سینیٹری ورکرز کی کمی کو پورا کرنے اور چائلڈ لیبر کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی کمپنیز کے بلوں سے کٹوتی کرکے کی جائے گی۔ایم ڈی نے عید کے دنوں میں کچھ اضلاع میں صفائی کی ناقص صورتحال پر کمپنیز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں نجی کمپنیز کے نمائندوں نے ڈسٹ بن چوری ہونے کی شکایت کی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں