حکومت سے ہیموفیلیا کے مریضوں کو مطلوبہ فیکٹر زمہیا کرنے کا مطالبہ

 حکومت سے ہیموفیلیا کے مریضوں کو مطلوبہ فیکٹر زمہیا کرنے کا مطالبہ

کراچی (این این آئی)معروف ماہرِ امراضِ خون اور عمیر ثنا فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے کہا ہے کہ ہیمو فیلیا ایک موروثی بیماری ہے۔۔

 ،پاکستان میں پندرہ سے بیس ہزار بچے اس مرض کا شکار ہیں، ہیموفیلیا کی روک تھام کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر مریضوں کو مطلوبہ فیکٹر زمہیا کرنے کے ٹھوس اقدامات کرے ۔ مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے ، پاکستان میں یکساں محفوظ خون جوکہ ہیپاٹائٹس بی،سی،ایڈز اور ملیریا جیسی مہلک بیماریوں سے پاک ہو اسکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیمو فیلیا کے کے عالمی دن کی مناسبت سیپاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن ،چلڈرن ہسپتال اور عمیر ثنا فانڈیشن کے اشتراک سے چلڈرن ہسپتال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں