تصفیہ کشمیرکے بغیربھارت سے تجارت غداری ،کاشف شیخ

تصفیہ کشمیرکے بغیربھارت سے تجارت غداری ،کاشف شیخ

کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ نے بھارت سے تجارت کی بحالی کی خبروں کوشہدائے کشمیرکے خون پرنمک پاشی اور۔۔

جدوجہد آزادی کی تحریک کی پیٹھ پرچھرگھونپنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیرکے نام پربجٹ اورکشمیرکی سودی بازی کرنے والوں کو تاریخ اورقوم ہرگزمعاف نہیں کرے گی۔مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیربھارت سے تجارت غداری ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت نصف صدی سے زائد کشمیرپرقابض اورظلم وناانصافی اورانسانی حقوق کی شدید پامالی کرر ہاہے ۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے دنیا کی خوبصورت وادی کشمیرکو جہنم اور سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے کشمیریوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے ہندوؤں کو کشمیرمیں غیرقانونی طورپربسایا جارہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں