شوز شاپ میں سیلز مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 شوز شاپ میں سیلز مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

حیدر آباد(ثاقب سلہری )شوز شاپ کا سیل مین گرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

اطلاعات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے آٹو بھان میں گزشتہ دنوں زیر تعمیر عمارت کے اندر جلد بازی میں جوتوں کی دکان کاافتتاح کردیاگیاجب کہ دکان پر بجلی کے تار اور مین بورڈ کھلے ہوئے تھے ،سیلزمین کے بار بار بتانے کے باوجود مالک اور ٹھیکیدار نے تاروں کو ٹیپ لگانا ضروری نہیں سمجھا، جس کے باعث دکان کے افتتاح کے تین گھنٹے بعد ہی 20 سالہ سیل مین یاسر رنگریزکرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جس کی لاش بھٹائی اسپتال لطیف آباد منتقل کی گئی۔ یاسر 5 بہنوں کا اکلو تا بھائی اور اپنی فیملی کا واحد کفیل تھا۔ عملے نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے قبل اسٹاف کے دیگر افراد کو بھی کرنٹ لگ چکا ہے ،جس پر ٹھیکیدار کو شکایت کی تو اس نے کہاکہ مجھے بل پاس کروانا ہے مجھے تنگ نہیں کرو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں