لاڑکانہ :فنکاروں سے بھی ہزاروں روپے ،قیمتی اشیا کی لوٹ مار

لاڑکانہ :فنکاروں سے بھی ہزاروں روپے ،قیمتی اشیا کی لوٹ مار

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)آل سندھ سنگیت کار ایسوسی ایشن کی کال پر لاڑکانہ شہر کے فنکاروں نے بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف مختلف گیت پیش کرکے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر سندھ کے مشہور نوجوان فنکار نادر لاشاری اور صوفی فنکار سید اصغر علی شاہ عرف مکھنو شاہ نے اپنے ساتھی فنکار سجن مائری، الطاف سموں، گلاب شاہانی، ندیم کھاوڑ، شیراز عباسی، ماسٹر امتیاز عباسی، اسلم لاڑک، محمد علی تھہیم، زاہد علی سومرو، خالد حسین ابڑو سہنی ناز اور دیگر کے ہمراہ بتایا کہ گزشتہ رات میں شہر کے محلہ مراد واہن میں گانے کی محفل سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ 2 مسلح ملزمان آئے اور مجھے اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر موٹرسائیکل، 68 ہزار مالیت سونے کی انگوٹھی، قیمتی گھڑی، موبائل فون اور 35 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گزشتہ رات دھامراہ تھانہ کی حدود سے صوفی فنکار سید اصغر علی شاہ عرف مکھنو شاہ اور اس کے ساتھ 8 فنکاروں کو بھی ملزمان نے لوٹ لیا اور ڈھول، 5 موبائل فونز اور ایک لاکھ 40 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے ۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں بدامنی کے باعث فنکار بھی غیرمحفوظ ہیں لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے تیار نہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں