باپ نے کلہاڑی کے وار کرکے بیٹی کو قتل کردیا

 باپ نے کلہاڑی کے وار کرکے بیٹی کو قتل کردیا

گھوٹکی (نمائندہ دنیا)گھوٹکی کے قریب سرحد تھانے کی حدود میں ظالم شخص نے کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک بیٹی کو قتل اور دو کو زخمی کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاوں گلزار کورائی میں علی محمد کورائی نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کر کے بیٹی صنم کو قتل اور صائمہ اور سیمن کو زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم علی محمد فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر سرحد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کیا۔ضروری کارروائی کے بعد لاش ور ثا کے حوالے کردی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں