سکھر میں چھاپہ،گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑاگیا

 سکھر میں چھاپہ،گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑاگیا

سکھر(نیوزڈیسک)جعفر آباد کے علاقے میں مین فیڈر 2 انچ قطر پائپ لائن سے سکھر میں گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

زونل منیجر کی سربراہی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ڈسٹری بیوشن ٹیم نے علاقے میں چھاپہ مارا اور 400 گھروں پر مشتمل 7 دیہات میں غیر قانونی گیس کنکشنز پکڑ لیے ۔چھاپے کے دوران مذکورہ نیٹ ورک کا خاتمہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرنے والے 400 گھروں کی گیس منقطع کردی گئی۔اس چوری کا تخمینہ سالانہ 384،000 کیوبک میٹر لگایا گیاہے ۔علاوہ ازیں ایک اور چھاپہ مار کارروائی میں کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشن (CGTO)ونگ لاڑکانہ نے ریکوری اور سوئی سدرن پولیس کے ساتھ مل کر ایک لانڈری میں مشترکہ چھاپہ مارا جہاں ملزم کی جانب سے مشتبہ میٹر اور ریگولیٹر سے 15 کے وی اے گیس جنریٹر استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، جسے نکال کر جانچ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔ کل منسلک لوڈ 360 کیوبک فٹ /گھنٹہ تھا، جس کا جلد دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں