منظور رضی آج کینیڈا روانہ ہونگے

 منظور رضی آج کینیڈا روانہ ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ امجد علی خان، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری جاوید اقبال میمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی جمعرات (آج) کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور کیلگری روانہ ہوں گے ۔

 منظور احمد رضی 21 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے اسکے علاؤہ عالمی یوم مزدور کے موقعے پر کینیڈین محنت کشوں کے جلسوں اور ریلیوں میں بھی شریک ہونگے ۔ اپنے دورہ کینیڈا کے دوران منظور احمد رضی کینیڈین ریلوے یونینز سمیت دیگر یونین رہنماؤں، دانشوروں اور شاعروں سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں