آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر کیلئے ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر کیلئے ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ

کراچی(پ ر)آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ طب میں نیورولوجی کے پروفیسر محمد واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی فار گلوبل پیشنٹ اینڈ نیورولوجی ایڈووکیسی کی جانب سے کولوراڈو میں ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پروفیسر محمد واسع کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ہیں جو جنرل نیورولوجی اور فالج میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ بطور صدرپاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔پروفیسر محمد واسع نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ میں تحقیق اور ایڈووکیسی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے آغا خان یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کیے گئے وسیع مواقع اور تعاون کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں