پنگریو و دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن،سیکڑوں لٹر شراب ضبط

 پنگریو و دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن،سیکڑوں لٹر شراب ضبط

پنگریو،اندر ون سندھ((نمائندہ دنیا، بیورو رپورٹ) پنگریواوردیگرتھانوں کی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیاگیا،جس کے دوران 1170 لٹر دیسی شراب اور دیگر قسم کی 312 لٹر شراب برآمد کرلی گئی جب کہ 2 روپوش سمیت 4منشیات فروشوں کو گرفتا ر بھی کرلیا گیا۔

 اطلاعات کے مطابق پنگریو پولیس نے اہلکاروں کے ہمراہ دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا اور دیسی شراب پکڑلی۔تلہارپولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ایک کار کو روک کر تلاشی لی اور اس دوران 312 بوتلیں شراب برآمد کرلیں ۔پولیس نے کار میں سوار منشیات فروش ملزم محمد حنیف کھوسو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم حسین مزاری موقع سے فرار ہوگیا۔ راجو خانانی پولیس نے مبینہ منشیات فروش عثمان کو 10 لٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ ماتلی پولیس نے کارر وائی کرکے مقدمے میں روپوش مطلوب ملزم محمد اشرف تھیبو کو گرفتار کرلیا ۔ ٹنڈو غلام علی پولیس نے منشیات کے مقدمے میں روپوش مطلوب ملزم قربان علی لوند کو گرفتار کر لیا۔ لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم بھورل ڈاہانی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ پولیس نے وارث ڈنو ماچھی تھانہ کی حدود لاڑکانہ جیکب آباد کی سرحدی پٹی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قتل اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔ سجاول پولیس نے کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید کارروائیاں کرتے ہوئے رات گئے مقابلے کے دوران دو ملزموں کو دھرلیا اور مقابلے کے دوران مسروقہ ٹریکٹر ،اسلحہ بھی ضبط کرلیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں