انسپکٹر صنم سہتو اینٹی کرپشن سکھر میں تعینات

انسپکٹر صنم سہتو اینٹی کرپشن  سکھر میں تعینات

سکھر(بیورو رپورٹ)حکومت سندھ نے 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو اینٹی کرپشن سکھر میں تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا ہے جبکہ منور علی نائچ کا تبادلہ کرکے متعلقہ افسران کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ گز شتہ روز انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنم سہتو سکھر میں بطور انسپکٹر خدمات انجام دیں گی، جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں