سائٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چورزخمی

سائٹ میں سیکیورٹی گارڈ  کی فائرنگ سے چورزخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا سیرل موڑ کے قریب واقع پلاٹ نمبرایف 359 پر قائم ایکو ویئر ہاؤس میں جمعرات کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب چوری کی نیت سے ایک چور داخل ہوا۔

 جس پر وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے ملزم پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا،اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ اور چور کو حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او افتخار خانزادہ کے مطابق زخمی چور کی شناخت 35 سالہ شمشیرعلی ولد محمد یار کے نام سے ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں