ٹنڈو محمد خان :خاتون کی گردن کٹی لاش کا معمہ حل، ملزم گرفتار
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ دنیا) تھانہ بی سیکشن کی حدود ٹنڈو سائیں داد کے قریب سے خاتون کی گردن کٹی لاش کا معمہ حل، قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ کے مطابق خاتون کی شناخت گینی بنت بھگوانوں کولہی کے نام سے کی گئی۔پولیس نے مقتولہ کے رشتہ داروں سے معلومات اور ٹیکنیکل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کانجی عرف کانو ولد ہمیرو کولہی کو گرفتار کر لیا۔