جھڈو :لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

جھڈو :لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

جھڈو (نمائندہ دنیا) جھڈو میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

 جھڈو صغیر کالونی کی رہائشی ساجدہ ولد نور محمد بھٹی نے بتایا کہ تایا کا بیٹا راشد ولد شریف بھٹی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اکیلا پاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی، میرے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔ مذکورہ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں جھڈو پولیس اسٹیشن پر درج کرلیا گیا ۔ پولیس نے نامزد ملزم راشد کو گرفتار کرلیا ہے ، جبکہ متاثرہ لڑکی کے تایا شریف بھٹی نے اپنے بیٹے پر لگنے والے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو ناچاقی کے سبب میری بھتیجی نے بے بنیاد اور گھناؤنا الزام لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں