سعود آباد اورلیاقت آباد میں دو نوجوانوں کی خودکشی

سعود آباد اورلیاقت آباد میں دو نوجوانوں کی خودکشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعودآباد اورلیاقت آباد میں 2 نوجوانوں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سعودآباد قائد پارک کے قریب ہوٹل پر کام کرنے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی،متوفی کی شناخت 32 سالہ کلیم اللہ ولد شاہ محمد کے نام سے کرلی گئی،متوفی کی آبائی تعلق کوئٹہ پشین سے بتایا جاتا ہے۔ لیاقت آباد نمبر 4 بلال مسجد کے قریب واقع گھر میں 17 سالہ نوجوان حبیب اللہ ولدآیت اللہ نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں