غیر قانونی گیس سلنڈز کی دکانوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

 غیر قانونی گیس سلنڈز کی دکانوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے غیر قانونی گیس سلنڈز کی دکانوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا گیا ہے۔۔

 کہ ایل پی جی اور ایل این جی کی غیرقانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے خط میں حکم دیا گیا ہے کہ غیر قانونی گیس سلنڈرز کی دکانوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کیا جائے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کا مقصدعوام کی جان ومان کی حفاظت اور غیرقانونی اشیاکی فروخت پر پابندی لگاناہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 ماہ کی قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی کراچی سمیت سندھ بھی کی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے والوں کا جامع سروے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اس دوران ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے والوں کے لائسنس چیک کیے جائیں،محکمہ داخلہ سندھ کے حکام نے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ مستقل بنیادوں پر سیلنڈر فروخت کرنے والوں کی نگرانی کی جائے سندھ سول ڈیفنس ایکٹ 1951 پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا جائے اور یقینی بنایاجائے کہ سیلنڈر کی فروخت گنجان آباد علاقوں، اسکولوں،اسپتالوں اوردیگرحساس تنصیبات کے قریب نہ ہوں،جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فروی نوٹس دے کران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، حکم نامے میں بتایا گیا کہ غیر قانونی گیس سلنڈر فروخت کرنے والوں کو 6 ماہ کی قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔یادر ہے کہ اوگرا آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی کی وجہ سے حیدرآباد میں خوفناک  دھماکے ہوئے ،اس المناک واقعہ میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں