اہلبیت اطہار سے محبت ایمان کا پھل ہے ، علامہ الیاس قادری

اہلبیت اطہار سے محبت ایمان کا پھل ہے ، علامہ الیاس قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسن ؓوحسین ؓکی محبت بہت ضروری ہے ،ہر مسلمان کو امام حسنؓ وحسینؓ سے محبت ہے ،کوئی مسلمان ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ جسے ان حضرات سے محبت نہ ہو،ہمارے آقا ؐنے ان سے محبت کا درس دیا ہے۔

ان کی محبت ایمان کا پھل ہے ،البتہ یہ الگ بات ہے کہ کوئی عقیدے کی گمراہی،نفس کی شرارتوں میں آکر ان حضرات سے محبت نہ رکھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے مزید کہا کہ امیر اہل سنت نے کہا کہ دنیا کی محبت اچھی نہیں ہے ،اللہ ہمیں امام حسینؓ اورشہدائے کربلا کی محبت میں زندہ رکھے اور انہی کی محبت میں ایمان پر ہمارا دم نکلے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں