پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ بھیانک ظلم ہے ،پاسبان

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ بھیانک ظلم ہے ،پاسبان

کراچی (آن لائن) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھندنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام کے ساتھ بھیانک ظلم ہے ۔ قیمتوں اور مہنگائی کا گراف مسلسل اوپر جانا حکومت کی ناکامی ہے ۔

 حکومتی پالیسیاں عوام کو زندہ درگور کر رہی ہیں۔حکومتی پالیسیز سے لگتا ہے کہ عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیا جائے گا۔ حکومت کا طرز عمل یہی رہا تو اسے لینے کے دینے پڑ جائیں گے ۔ حکومت اپنے وعدوں کے برخلاف عوام پر آئے روزمہنگائی کے بم گرا رہی ہے ۔ ایک جانب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، دوسری جانب بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں