سید ولی وارثی فنکشنل لیگ لیبر ونگ کراچی کے صدرمقرر

سید ولی وارثی فنکشنل لیگ لیبر ونگ کراچی کے صدرمقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی سے فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے مشورے کے بعد فنکشنل لیگ لیبر ونگ کراچی زون کا صدر سید ولی وارثی کا اعلان کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ دنیا کے مزدور ایک ہوجائیں۔

 کیونکہ متحد ہونے کے سوا مزدوروں کو ان کے جائز حقوق اور مراعات کا حصول ناممکن ہے ، پاکستان میں مزدور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں، آج کا مزدور دن رات محنت کرنے کے باوجود بھی ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے ،غریب مزدور اپنے بچوں کو بھوک و افلاس میں دیکھتے ہوئے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ مزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہیں ادا کی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں