جماعت اسلامی نے پٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن قراردے دیا

جماعت اسلامی نے پٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن قراردے دیا

کراچی(اسٹاف رپوٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمدحسین محنتی نے حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ظلم قراردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کی خاطر فیصلہ واپس لیا جائے ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2بار اضافہ حکومتی بے حسی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پہلے ہی عوام کمر توڑ مہنگائی،بدامنی، مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز سے تنگ آچکے تھے اب پٹرول قیمتوں میں اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا ۔عوام کو 300یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے والے فراڈی حکمرانوں نے 02سال کے دوران بجلی فی یونٹ 23روپے تک اضافہ کردیا ہے ، بجلی بلوں میں مسلسل اضافے سے بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ ثابت ہورہے ہیں مگر بے شرم حکمرانوں کو اس کا ذرہ برابر احساس نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں