سی ای اونیشنل انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق کی جائے ،ہائیکورٹ

 سی ای اونیشنل انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق کی جائے ،ہائیکورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کے خلاف دائرآئینی درخواست پر حکم جاری کیاہے کہ چیف ایگزیکٹوآفیسر کی تعیناتی قانون کے مطابق کی جائے ۔

 سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سی ای او نیشنل کارپوریشن کی تعیناتی کا عمل قانون کے مطابق کرنے کا حکم دیاہے ۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ سی ای او کے عہدے کیلئے اپلائی کرنے والے تمام امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک خاتون ممبر کو شامل کیا جائے ۔ عدالت عالیہ نے سیکریٹری کامرس، ایس ای سی پی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوے فریقین سے 18 اگست تک جواب طلب کرلیاہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیارکیاکہ میرے موکل نے نیشنل انشورنس کارپوریشن کے سی ای او کے عہدے کیلئے اپلائی کیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی بورڈ آف ڈائریکٹرز کرتا ہے جو 7 ممبران پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران میں ایک خاتون ممبر بھی شامل ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں