اساتذہ کے تبادلوں کے خلاف درخواست دائر

اساتذہ کے تبادلوں کے خلاف درخواست دائر

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) اساتذہ کے تبادلوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

درخواست آل سندھ پرائمری ٹیچر زایسوسی ایشن کی جانب سے میرپور خاص کے وکیل جاوید چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ۔اس موقع پر اساتذہ رہنما اعظم خان ہزاروی کا کہنا تھا کہ معزز عدالت نے ہماری درخواست منظور کرلی ہے ۔ ہم اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں