پڈعیدن میں فائرنگ سے نوجوان قتل

 پڈعیدن میں فائرنگ سے نوجوان قتل

پڈعیدن(نمائندہ دنیا)نواحی علاقے مصرجی واہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مہمان آئے نوجوان کو قتل کردیا۔

ملزمان مقتول 30 سالہ غلام حسین ڈاہری کو گولیوں کانشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کے والد علی نواز نے پولیس کو بتایا کہ ہم لاکھاروڈ کے گاؤں راجو ڈاھری کے رہائشی ہیں اور علاقے کی معزز شخصیت رئیس پرویز ڈاھری سے ملنے آئے تھے کہ ملزمان نے حملہ کرکے میرے بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا ساخشانہ معلوم ہوتاہے ،تاہم تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں