قتل کیس میں مطلوب 3ملزم گرفتار

قتل کیس میں مطلوب 3ملزم گرفتار

محراب پور(نمائندہ دنیا)محراب پور میں پولیس کارروائی کے دوران 5 مطلوب ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔

 کورائی پولیس نے ایک کارروائی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے معشوق کاندھرو، فراز کاندھرو اور فیض سوہو کی نشاندہی پر ہتھوڑا، سریا بھی برآمد کر لیا ہے جب کہ ہالانی پولیس نے ایک کارروائی میں مطلوب ملزم محمد سلیم کو بغیر لائسنس یافتہ پستول، 4 گولیوں ، ندیم بخش کو بغیر لائسنس یافتہ پستول، 5 گولیوں سمیت دھرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں