دو موٹر سائیکل چور گرفتار مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

دو موٹر سائیکل چور گرفتار  مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی (اے پی پی)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سائٹ ڈویژن نے اورنگی ٹاؤن سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے 2 مبینہ ملزمان کو وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی محمد عارف اسلم راؤ کے مطابق اورنگی ٹاؤن سرسید کالونی سے انتہائی مطلوب موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ،گرفتار ملزم عثمان سال2019 سے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے ۔ گرفتار ملزمان عثمان اور ارسلان کے مزید ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں