چیئرمین محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ

  چیئرمین محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی(آئی این پی)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ۔

، بارشوں کے دوران عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ۔نیو کراچی ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو اپنی نگرانی میں صاف کروایا۔ٹاؤن چیئرمین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعدنیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے قبل از وقت احتیاطی انتظامات کے سبب نیوکراچی ٹاؤن سے بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی دْشواری پیدا نہ ہوسکی۔ٹاؤن انتظامیہ اور بلدیاتی اہلکار و افسران بارش کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سینی ٹیشن،محکمہ باغات،محکمہ بی اینڈ آر کا عملہ تندہی سے اپنی اپنی خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا مقصد اپنے عملے کے ساتھ فیلڈ میں رہنا اور عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں