تاجروں،عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ،شاداب نقشبندی

تاجروں،عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ،شاداب نقشبندی

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ تاجروں اور عوام کے مسائل اور درپیش چیلنجز کا حل چاہتے ہیں۔

 ، تاجروں اور عوام نے احتجاج اور ہڑتالوں کاسلسلہ شروع کیا تو معیشت کو دھچکا پہنچے گا ،آئی پی پیز سے معاہدے فوری ختم کرکے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ تاجروں پر ٹیکس کا بوجھ ڈال کراور دال، چاول ودیگر اشیا پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگا کر کس کو خوش کیا جارہا ہے ،حکمران تاجروں ،عوام کو معاشی استحکام کے بجائے معیشت کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ٹیکسوں اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے مطالبات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ،کرائے کے گھروں سے زیادہ بجلی کی بل عوام دشمن عمل اور آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کے مترادف ہے ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں عوام میں احساس محرومی کو جنم دے رہی ہیں ، حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردے ،پاکستان کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے حکومت معاشی استحکام کیلئے جدوجہد کرئے ، آئی ایم ایف کے قرضے آدھے سے زیادہ سود کی مد میں آئی ایم ایف کو ریٹرن ہوجاتے ہیں جس کا سارا بوجھ تاجروں ،غریبوں ،مزدوروں اور کسانوں پر ڈال دیا جاتا ہے ۔شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک ایک مذیبی وسیاسی اور فلاحی تنظیم ہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ،حکومت تاجروں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردارادا کرے ،تاجر ٹیکس دیتے آئے ہیں اور مزید دینا چاہتے ہیں مگر ان کے اوپر ضرورت سے زیادہ ٹیکس کا بوجھ ظلم اور آئین وجمہوریت کے منافی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں