واٹر کارپوریشن کا 46.259 بلین روپے کابجٹ منظور

واٹر کارپوریشن کا 46.259 بلین روپے کابجٹ منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ کا پانچواں اجلاس چیئرمین بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت چیئرمین سیکرٹریٹ کارساز میں ہوا۔

، اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد، ڈاکٹر سروش ایچ لودھی عبدالکبیر قاضی سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں چوتھی بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری، مالی سال 2024-2025 کیلئے واٹر کارپوریشن کے 46.259 بلین روپے سالانہ بجٹ کی منظوری، ریٹیل اور بلک صارفین کیلئے واٹر اور سیوریج چارجز کی تجویز کردہ شرح کی منظوری، واٹر کارپوریشن ریگولیشنز 2024 میں زیر زمین نکالنے سمیت اسکے استعمال اور انتظام میں ترمیم کی منظوری، 65 ایم جی ڈی اضافی واٹر سپلائی کے تحت ہائی پوائنٹ فور بے فیز ون کو ختم کرنے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل، پاکستان اسٹیٹ آئل سے تین سال کی مدت کیلئے فیول سروس کی فراہمی اور کے فور منصوبے کے قریب مخصوص یونٹ کیلئے لیز کے معاہدے کی منظوری، واٹر کارپوریشن کے ایکٹ 2023 کے مطابق پوسٹوں کی تخلیق اور کنسلٹنٹس کی تقرری سمیت مختلف عہدوں کے ناموں کی تبدیلی کی منظوری اور ڈی پی سی کے تحت واٹر کارپوریشن کے گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقیوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران اراکینِ بورڈ نے واٹر کارپوریشن کو ایکٹ میں دیے گئے بورڈ کے افعال اور اختیارات کے مطابق پوری تندہی اور جوش کے ساتھ تشکیل شدہ کارپوریشن انتظامیہ کی نگرانی سمیت کراچی کی عوام کو موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں